سند عشق۔۔۔

Poet: Prof. Arshad Chohan By: Arshad Chohan, Wah Cantt

سند عشق بنانے کی ضرورت کیا ہے
دل میں سچ ہے تو بتانے کی ضرورت کیا ہے

وہ ملے یا نہ ملے بات کوئی خاص نہیں
خواہ مخواہ اشک بہانے کی ضرورت کیا ہے

فاصلے بڑھتے چلے جاتے ہیں ہر سانس کے ساتھ
وصل کی آس لگانے کی ضرورت کیا ہے

تم یونہی چلتے چلو زیست جہاں لے جائے
جب ہے جانا تو ٹھکانے کی ضرورت کیا ہے

Rate it:
Views: 845
02 Sep, 2015