سنو تم وہ ہو

Poet: ZULFIQAR ALI BUKHARI By: ZULFIQAR ALI BUKHARI, RAWALPINDI

سنو
تم وہ ہو
جو ہار بھی جائیں
تو بھی
جیتے ہوئے لگتے ہیں
کچھ
اپنے اپنے سے لگتے ہیں
سنو
پیار دریا کا پانی نہیں
جو موسم یا برسات
کا محتاج ہو
سنو
ہماری زندگی تم ہو
ہم اپنی زندگی سے
ناراض نہیں
سنو
تم ہی ہو،بس تم ہی ہو
سہارا زندگی کا
بہانہ جینے کا
سن رہے ہو نا
سن لو
منانا نہ بھی آئے
بس
تمہارا پاس آنا
چپ سے
گلے لگانا
تمہارا پیار
سب بولتا
ہے
نم آنکھوں
سے

Rate it:
Views: 499
01 Jul, 2013