سنو جاناں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMسنو جاناں 
 جب کوئی تہوار
 آتا ہے تو میرا
 بھی جی چاہتا
 ہےکہ تمہارا
 فون نمبرگھماؤں
 اورتمہیں بتاؤں
 کے کتنا تمہیں
 چاہتا ہوں 
 پھرخیال آتا ہے
 کہ کہیں میری 
 شاعری کی طرح
 میری باتوں کو بھی
 فرضی نہ سمجھو
 یہ سوچ کراپنا
 ارادہ ملتوی کر
 دیتا ہوں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 