سو نہیں سکتے۔۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میں نےکہا سو نہیں سکتے نیند بھیج دو
جواب آیاتم وصل کی کوئی امید بھیج دو

میں نےکہا میرےلبوں پہ صرف تیرانام ہے
جواب آیا مبالغہ آرائی میں تو بڑابدنام ہے

میں نےکہاآپ میرےدل کےبہت قریب ہیں
بولی مجھےبھول جاہیے آپ آدمی غریب ہیں

میں نےکہااس فقیر کواپنوں میں شمارکیجیے
بولی معاف کرو باباہمہیں نہ گناہ گارکیجیے

میں نےکہا پیارکوکبھی ٹھکرانا نہیں چاہیے
جواب آیا ہمیں نہیں تمہارا یارانہ چاہیے

Rate it:
Views: 478
11 Nov, 2011