Add Poetry

سوال انکے جواب انکے

Poet: saba hassan By: saba hassan, Lahore

پوچھ رہی تھی سکھیاں سہیلیاں میری
تم کیسے ہو
کچھ نہیں بتایا قسم سے
تم جیسے ہو
لفظوں کے ہجوم میں
محبتوں کے درختوں کے پیچھے
چاہتوں کے پیڑوں کی چھاؤں میں
وفا کے قدموں سے
خواہشوں کی آہٹ پہ
وارفتگی سے چرا کے نظر
دبے پاؤں چلتے چلتے
تمہاری ذات کے گلوں کو جب چننے لگی
مالا کردار کی جب بننے لگی
جونہی ٹٹولنے لگی
ایسے ساکت ہوئی
پل ہی پل میں
آن کی آن میں
لبوں سی گلاب پتیاں ہلیں تو تھی
بھیدد ینےکو جنگل میں ناچتے مور سا
لب خاموشی کے... چھو گئے لبوں کوجیسے
سرگوشی کر گیا کوئی سماعتوں سے ا یسے
ذرا دھیرے .......ذرا دھیرے
بہت نازک ہے یہ مالا میرے کردار کی
اس طرح نہیں اسکو پتی پتی کرنا
مالاجو تمہارے وجود کی زینت ہے
دوسروں سے کیا اسکا تذکرہ کرنا

Rate it:
Views: 375
24 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets