سونپ دی ہے تجھے یہ زندگی
Poet: hira By: hira, gojraسونپ دی ہے تجھے یہ زندگی
تیرے ہاتھوں میں دے دیا ہے ہاتھ اپنا
تیرے دیکھنے سے گبھرا گیا ہوں
دل اس ادا سے کبھی نہ دھڑکا
تم مسکرائے تو ہو گیا جہاں روشن
ایسا منظر پہلے کبھی نہ دیکھا
برسا تو دیکھو خوب ہے برسا
اجنبی دیس سے آیا بادل آوارہ
میں تو چل رہا تھا نرم پھولوں پہ
نجانے کیسے چبھ گیا کوئی کانٹا
تم نے بچھڑ جانے کی بات کی جو
لہو بن کر آنکھ سے آنسو ہے ٹپکا
ٹھہر سی گئی ہے یہ نظر اسی راہ پہ
جہاں تم چھوڑ گئے تھے مجھے تنہا
More Love / Romantic Poetry






