سوچ جب ذہن سے نکلےگی بکھر جائےگی
Poet: Khalel Ur Rehman Ibrahimi By: Khalil Ur Rehman Ibrahimi, Islamabadسوچ جب ذہن سے نکلےگی بکھر جائےگی
وقت کی بھول بھلیوں میں اترجائے گی
گرم جوشی، وہ، مَیں..آغازِ تعلق.. یعنی
یہ محبت تو فقط دو دن میں مر جائے گی
ہاتھ سب میرے گریباں تک کو اٹھے تھے
مجھ سےپہلےاسے میری یہ خبرجائے گی
روح میری جو گریزاں ہے بدن سے کب سے
جب ملی جسم سے- چونکے گی ڈر جائے گی
وہ تو ناداں تھی خلیل آخر تم نے کیا کیا یہ
با ت جب نکلے گی ساری مِرے سر جائے گی
More Love / Romantic Poetry






