Add Poetry

سوچا کہ ناروا شوق تھا کچھ ذلیل کرگیا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

سوچا کہ ناروا شوق تھا کچھ ذلیل کرگیا
مگر وہ عشق کا آغاز نکلا جو علیل کرگیا

کوئی اور تقاضا ہوتی تو مُحال بھی کرتے
اپنا ہی اصرار تھا جو تعمیل کرگیا

عظمت سے تو ہم ادنیٰ تھے بلکل
وہ اپنی وسعت سے پھر اصیل کرگیا

رعیت گیری رہی مل کے بچھڑنے تک
پھر اپنا مزاج بدمزگی کو تحلیل کرگیا

ہم جو بھی ہیں انہیں کی علامت ہے
ایک معجزہ تھا بشر کو جلیل کرگیا

ہم اب وہ نہ رہے جب سے وہ نہ رہے
وہ حال تھا جو حالت کو تبدیل کرگیا

 

Rate it:
Views: 310
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets