سوچتا ہوں کیا ہو گا حال اس کا
بار بار کیوں آتاہےخیال اس کا
جس سےمجھے بےحد پیار ملا
میں بھول نہیں سکتا جمال اس کا
ہاہیں بھرتےاک عمر گزری ہے
ابھی تک ہوا نہیں وصال اس کا
اس برس وہ مجھے بہت یاد آیا
میری نظرمیں یہ ہےسال اس کا
میری یادوں کےسہارےجی رہاہے
اصغریہی تو ہےکمال اس کا