Add Poetry

سچی محبت کے نام

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

میں رند محبت ہوں، تو ساقی میخانہ
پیاسا ہوں محبت کا بھر دے میرا پیمانہ

تو نے ہی لگایا ہے بڑھ کر مجھے سینے سے
ورنہ تو سبھی نے ہی سمجھا مجھے بیگانہ

سناٹے تنہائی کے تو نے ہی مٹائے ہیں
ورنہ تو میں رہتا تھا خود سے بنا انجانہ

تو نے ہی محبت کی یہ راہ دکھائی ہے
کہتا ہوں غزل تجھ پر، پڑھ کر تیرا افسانہ

نظروں کا میری مرکز تیرا رخ زیباء ہے
کرتا ہوں طواف اسکا میں صورت پروانہ

مجھ دید کے طالب کو اب اور نہ یوں تڑپا
جلدی سے دکھا اپنا وہ جلوئے جانانہ

ہنستا تھا میں مجنوں کی فرزانہ محبت پر
تو نے بھی بنا ڈالا اپنا مجھے دیوانہ

روح پر بھی تیرا قبضہ، جان پر بھی حکومت ہے
تو حاکم اشہر ہے اے بیگم سلطانہ

Rate it:
Views: 3748
16 Feb, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets