شاعری پہ تبصرہ تو سب بڑا پیارا کرتے ہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamدل سے کوئی نہ کسی کی تعظیم کرتا ہے
یہاں ہر کوئی دوسروں کہ خلاف سکیم کرتاہے
ہر کسی کو دوسروں سے شکایت رہتی ہے
اپنے روئیےمیں کوئی نہ کبھی ترمیم کرتا ہے
شاعری پہ تبصرہ تو سب بڑا پیارا کرتے ہیں
اپنےسوا دوسرےکو کوئی نہ تسلیم کرتاہے
جو لوگ ہر چھوٹے بڑے کااحترام کرتے ہیں
رب ان کونصیب صراط مستقیم کرتا ہے
دنیا والوں نے اصغر کو بڑے غم دئیےلیکن
یہ سب میں خوشیاں تقسیم کرتا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






