Add Poetry

شام

Poet: Huppi By: Huppi, Chakwal

یہ شام، کہ دل پہ اثر رکھتی ہے
اپنے اندر کوئی چبھتا سا اثر رکھتی ہے

جب بھی میں اس کو قریب سے دیکھتا ہوں
دل میں میرے اٹھائے ہوئے ایک لہر رکھتی ہے

ڈوبتے سورج کا حسن اس نے کس خوبی سے سمیٹا
اڑتے پنچھی، سر سبز شجر رکھتی ہے

اس کے حسن کو نکھارے رخ ماہتاب
جھومتے ہوئے ہواؤں کے سنگ ابر رکھتی ہے

اس کی خاموشی کہ کوئی شور برپا ہو جیسے
اس کی رونق سناٹوں کا اثر رکھتی ہے

اس کو سمجھو گے حسن کیسے کہ یہ شام حسیں
اپنا ہی انداز دگر رکھتی ہے

Rate it:
Views: 437
03 Mar, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets