شام کو جگنووں کی محفل میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysiaجب بھی آنکھوں میں وہ سماتے ہیں
سارے منظر ہی دل کو بھاتے ہیں
ہم بھی تب دیکھتے ہیں جی بھر کر
جب بھی وہ آنکھ کو چراتے ہیں
اپنے الفاظ کے لبادے میں
اپنے جذبات ہم چھپاتے ہیں
شام کو جگنووں کی محفل میں
قافلے یاد کے ستاتے ہیں
روشنی کی طلب میں ہم وشمہ
اپنی آنکھوں سے دھوکا کھاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






