شام ہوتے ہی مرا درد سوا ہو جاۓ
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, eading UKشام ہوتے ہی مرا درد سوا ہو جاۓ
کاش یوں ہو مرا احساس فنا ہو جاۓ
اُس کو محسوس کروں چھوُ نہ سکوں پر اُس کو
کہیں ایسا نہ ہو وہ شخص خدا ہو جاۓ
زہر بن کر جو گھلا جاۓ مری سوچوں میں
ہو بھی سکتا ہے وہی درد دوا ہو جاۓ
ڈوب کر توُ کبھی اُبھرے نہ مری آ نکھوں سے
کتنا اچھا ہو جو یوں جانِ وفا ہو جاۓ
تان دینا تو مرے سر پہ وفا کا آ نچل
جو مرا سر کبھی محرومِ ردا ہو جاۓ
ہم نہیں کرتے وفا کیشی کا دعو یٰ لیکن
جان جاتی ہے جو وہ ہم سے خفا ہو جاۓ
وہ بھی اِنساں ہے فرشتہ تو نہیں ہے عذراؔ
بخش دینا جو کبھی اُس سے خطا ہو جاۓ
More Love / Romantic Poetry






