شاید میں تم سے پیار کرنے لگی ہوں
Poet: Gurya By: Gurya, karachiشاید میں تم سے پیار کرنے لگی ہوں
پہلے میں چین سے سوتی تھی
اب تو رات بھر جاگنے لگی ہوں
پہلے بھی میں چپ چپ رہا کرتی تھی
اب اور چپ رہنے لگی ہوں
شاعری کا شوق تھا پہلے بھی
اب تو ہر شعر میں تمہیں لکھنے لگی ہوں
زندگی کا سفر اکیلے کرتے کرتے
اب تو تمہارے سنگ چلنے کی خواہش ہونے لگی ہے
پہلے تم اجنبی لگتے تھے
اب تمہیں اپنا ماننے لگی ہوں
تم سے ملاقات کرنے کے بعد
تمھارے ہی بارے میں سوچنے لگی ہوں
اے کاش تم ہمیشہ کے لیے میرے ہو جاؤ
اب تو رب سے یہی دعا میں کرنے لگی ہوں
More Love / Romantic Poetry






