شب فرقت میں ملن کے ترانے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMشب فرقت میں ملن کےترانےگا رہا ہوں میں
ملن کو بیتاب نا ہو دل کو سمجھارہاہوں میں
یہ نا ہومیرا دوست کسی دن اچانک چلا آئے
راستےمیں پھولوں کےپودے سجارہاہوں میں
زیست کےشجر پراداسی کےسائےچھائےہیں
ایسےعالم میں بھی مسکرائےجا رہا ہوں میں
میرے کسی خط کا میرا یار جواب نہیں دیتا
ہر روز اک نئی چٹھی بجھوارہا ہوں میں
اصغر سےاتنی زیادہ بےرخی اچھی نہیں
یہ بات اس نادان کو سمجھارہا ہوں میں
More Love / Romantic Poetry






