شب ہجر میں چمکتا ہے مہتاب
Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabadشب ہجر میں چمکتا ہے مہتاب
غم کی چاندنی ہے پیرہن کمخواب
سارے جہان میں تیرا درد چن لیا
قابل رشک ہے اپنا حسن انتحاب
انتظارکی لذت بھی کیا خوب ہے
مدت سے ہیں میری آنکھیں بیخواب
ستارے بھی ٹمٹما کے اب سونے لگے
ٹل رہا ہے لمحہ لمحہ رات کا عذاب
کسی طور آجاؤ کچھ لمحوں کیلئے سہی
دل ہے کب سے ملنے کو بیتاب
More Love / Romantic Poetry






