تو لازم ہے میرے لیے
یہ میرا گمان تھا
لگا تو ہی میرے
جینے کا سامان تھا
ہاں مگر وہ میراخیال تھا
آسمان تو میرا ہی تھا
مگر کسی اور کا چاند تھا
روشن ہو بس میرا ہی آنگن
تو نہ ایسا چراغ تھا
کیوں جلاتے اپنا لہو
جب سب ہی بے لباس تھا
وہ شجر ہی کٹ گیا
جس پر اپنا جہان تھا