شور دل میں برپا ہوا تو کون سنائی دے گا
Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Ulfat, rawalpindiشور دل میں برپا ہوا تو کون سنائی دے گا
آنکھ برسی تو کچھ بھی نہ دکھائی دے گا
بیٹھے بیٹھے ماند ہوگئیں یہ منتظر آنکھیں
کب یہ سوچا تھا مجھے ایسی وہ جدائی دے گا
چاپ سنتے ہی ہوا روشن تن من دھن اپنا
ابھی چاند نکلا تو نہ جانے کیا رعنائی دے گا
ہم بھول جائیں بھلا کیسے وہ آشیاں اپنے
دل یونہی مچلے گا چمن جب بھی دکھائی دے گا
تو نے کردی ہے عجب توبہ کی یہ تاریخ رقم
عشق نہ کرنا یہ عالم بھی دہائی دے گا
اب راز دل کے بھلا آنکھوں سے چھپاؤں کیسے
مجرم عشق تو آنکھوں سے دکھائی دے گا
گر گیا آخر اشتیاق پختہ بلند و بالاآشیاں اپنا
کیا خبر تھی کہ اک جھونکا ہی تباہی دے گا
More Love / Romantic Poetry






