شورش دہر
Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahoreاس موج خیز دہر میں تجھے گوا دیا ہم نے
قصہ درد دل کا تجھے سنا دیا ہم نے
شورش دہر میں نہ سن سکا میری صدا کوئی
پھر لفظ محبت کو مٹا دیا ہم نے
تکلیف درد دل کی محسوس نہ کی کمسن نے
پاس جا کے اس کے دل جلا دیا ہم نے
خبر کون لے گا میرے جگر سوختہ کی
محبت کی آگ میں جسے جلا دیا ہم نے
تغافل نے تیرے کیا دل گرفتہ مجھے
فسانہ محبت پھر بھی تجھے سنا دیا ہم نے
More Love / Romantic Poetry






