شوق جب پر لگا کے اڑتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreساتھ ہم کو لگا کے اڑتا ہے
شوق جب پر لگا کے اڑتا ہے
دیدنی ہیں اڑانیاں اس کی
جب یہ دل جاں لگا کے اڑتا ہے
خواب پہ یہ گمان ہوتا ہے
جیسے کوئی جہان ہوتا ہے
گھومتا ہے مدار میں اپنے
یوں کہ جوں آسماں پہ اڑتا ہے
عشق کی دھوم ایسی ہوتی ہے
جب یہ اس آستاں پہ اڑتا ہے
ساتھ ہم کو لگا کے اڑتا ہے
شوق جب پر لگا کے اڑتا ہے
More General Poetry






