Add Poetry

شکستگی................. پھر سے

Poet: saba hassan By: saba hassan, Lahore

یقین مانو میں خود کو بدل رھی ھوں پھر سے
بال بناتی ھوں سویرے سویرے
خاب سجاتی ھوں راتوں کو پھر سے
موتی پلکوں پہ سجائے ھیں پھر سے
لپیٹا ھے آنچل میں خود کو پھر سے
دامن میں گلوں کو جگہ دے دی ھے پھر سے
قہقہہے لگانے لگی ھوں
بات بات پہ بے بات پھر سے
لہجے میں حلاوت کی ملاوٹ رکھنے لگی ھوں
پھر سے
آنکھوں میں چمک
شخصیت میں مھک رکھتی ھوں پھر سے
پھر سے پھر ھونے لگی ھون پھر بھی پھر سے
میرے دل کے در مقفل میں
خاموشی چلاتی ھے
ایڑیاں رگڑتی مجبوری مجھے ستاتی ھے
میرے آنکھوں میں سجے سپنے ادھورے سبھی
میرے دل کے ارمان شکستہ سے
مجھے میرے نئے خابوں سے ڈراتے ھیں
یقن مانو میں خود کو بدل تو رھی ھوں
مگر
میرے اندر میرے دل کے نہاں خانوں میں
پھر سے
پھر بھی بدلتا ھی نہیں
یقن مانو

Rate it:
Views: 361
24 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets