شکوہ

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

کہا تم نے ہی تھا تو میرا ہے
بد دل کیوں ہو، مُنہ کیوں پھیرا ہے

میں تو بے وفا نہیں ہوں صنم
اِس دل پہ تیرا بسیرا ہے

ہم محبت کے ماروں کے پاس اور کیا
دل ہی ہے سو وہ بھی تیرا ہے

تو نے جب سے آنکھیں پھیری ہیں
زندگی پہ چھا گیا اندھیرا ہے

کس کی باتوں میں آگئے، مانو
کس کی زُلفوں نے تُجھ کو گھیرا ہے

زمانہ ڈھائے ستم، پھر بھی صنم
پہلے تھا، تو اب بھی میرا ہے

Rate it:
Views: 341
14 Jan, 2016