Add Poetry

شہ سرخیوں میں خون کی اک دھار دیکھ کر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

شہ سرخیوں میں خون کی اک دھار دیکھ کر
میں رو رہی ہوں شام کا اخبار دیکھ کر

قسمت میں اب خزاں کا مجھے ہو چلا یقیں
پھولوں کی وادیوں میں فقط خار دیکھ کر

کیا موجِ غم ہے آنکھ میں ، دشتِ فراق ہے
دل میں یہ سوئے درد کو بیدار دیکھ کر

آیا خیالِ یار تو شعروں میں کہہ دیا
خوش ہوں میں سوچ و فکر کا معیار دیکھ کر

اپنی ہی جاں بچائی ہے دشمن نے بھاگ کر
عزم و عمل کی تیغ یا تلوار دیکھ کر

وشمہ میں بھول جاؤں گی رشتہ ہے اس سے کیا
اپنی میں اس کے سامنے پھر ہار دیکھ کر

Rate it:
Views: 314
09 Feb, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets