Add Poetry

شہر خاموشاں میں ہوگا ساتھ ہمارا

Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attock

ورق ورق میں حرف سجایا کرتا ہوں
لگتا ہے دیوار سے سر ٹکرایا کرتا ہوں

اس کے ملنے کی امید تو اب بر آتی نہیں
یاد میں اسکی، خود کو تڑپایا کرتا ہوں

شاید، شہر خاموشاں میں ہوگا ساتھ ہمارا
اسی آس پہ میں دل کو سمجھایا کرتا ہوں

سنا تھا دیواروں کے بھی ہوتے ہیں کان
اپنا غم، میں بس انہیں سنایا کرتا ہوں

رواں ہو جاتے ہیں، پتھروں سے آنسو
شب تنہائی میں، انہیں جب رلایا کرتا ہوں

جاوید کون کہتا ہے کہ میں ہوں تنہا تنہا
میں تو تنہائی میں بھی شہر بسایا کرتا ہوں

Rate it:
Views: 469
20 Jun, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets