شہر وفا کی آنکھ کا تارا بنا دیا...
Poet: سید نذیر کاظمی By: Syed Nazeer Kazmi, Islamabadروشناس عشق سے دل کو کرا دیا
اب سوچتے ہیں ھم نے بھی کیا گل کھلا دیا
پھر شوق جستجو نے بڑھاوا دیا ھمیں
پھر راہ میں آوارگی نے لا کھڑا کیا
جانا تو کہیں اور تھا کچھ سوچ کر مگر
رسوا تھے جس گلی میں قدم واں بڑھا دیا
تب تک نہ چاند یار کی شبیح میں بدل سکا
داغ قمر نہ جب تلک خود پر سجا لیا
قائم بھی تو ھمی سے تھا اس حسن کا بھرم
کہ شہر وفا کی آنکھ کا تارا بنا دیا
اس معرکہءعشق میں قائم تھا ضبط ہی
میرے ہی دل کا حال سنا کر رولا دیا
More Love / Romantic Poetry






