شہردل میں ہر کسی کو بسایا نہیں کرتے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

شہردل میں ہر کسی کوبسایا نہیں کرتے
خوابوں میں بنااجازت جایانہیں کرتے

موسم بہارکی چھاؤں کے مزےلیےجا
پت جھڑ میں شجر کبھی سایہ نہیں کرتے

میرا دل توڑنے والےاسےساتھ لیتا جا
ٹوٹے ہوئے دل کسی کےکام آیا نہیں کرتے

دوستی میں اپنا بڑا انوکھا اصول ہےدوستوں
آزمائےہوئےکودوبارہ آزمایانہیں کرتے

مسافرجب نئی منزل کی سمت جاتےہیں
پھروہ اتنے جلد لوٹ آیا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 488
26 Jul, 2011