صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
محبت کا اظہار بھی نہیں، نفرت کرتے بھی نہیں

دوست کے لفظ سے تو الجھتے ہیں وہ
دشمنی سے تو توبہ کرتے ہیں وہ

انسانوں کی قدر کا دعویٰ بھی کرتے ہیں
محبت کیا ہوتی ہے یہ جانتے بھی نہیں

تجربہ تو نہیں ان کو کچھ محبت کا انو
دل توڑنا مگر اچھی طرح جانتے ہیں وہ

Rate it:
Views: 820
04 Nov, 2010