صبا سے چھپا کے رکھتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میں چراغوں کو جلا کے رکھتا ہوں
مگر صبا سے چھپا کے رکھتا ہوں

اسےملنے کےلیے اتنا بےتاب نا ہو
یہ بات دل ناداں کوسمجھاکےرکھتاہوں

میری آنکھوں سے وہ ہر بات جان لیتاہے
میں اپنا پیار اس سےچھپا کے رکھتا ہوں

یہ نا ہو کےوہ مجھے لاجواب کر دے
پہلے سےہی باتیں بنا کے رکھتا ہوں

نا جانے تو بھولے بھٹکےمیرےگھر آئے
میں اپنے مکان کو سجا کے رکھتا ہوں

Rate it:
Views: 274
15 Jun, 2011