خوش ہو تو خوشی کا اظہار کرو
ہر پل ہر اک لمحے کو شمار کرو
بند دریچوں میں کیوں قید ہے تیرا سکوں
کھول دو کھڑکیاں ہواؤں پہ اعتبار کرو
کبھی تو آؤ میرے آنگن میں خوشبو بن کے
میرے جنوں کے ہر موسم کو بے قرار کرو
مت سوچو کہ بے چینیاں ہیں مقدر تیرا
شام کی دہلیز پے صبح کا انتظار کرو