Add Poetry

صبحِ فِراق

Poet: By: منیٰ سلیم ہاشمی, Karachi

تم صبحُ فراق کی بات کرتے ہو
تم بھی کیا کمال کرتے ہو
جن کو جانا ہوتا ہے
وہ کب کسی کے روکنے سے رکتے ہیں
وہ جو اپنی مرضی کے مالک ہیں
وہ کب اور کس کے آگے جھکتے ہیں
ان کو نہ ہوش ہے دنیا کا
نہ فکر ہے تمہاری
پھر کیوں وہ
تمہارے ہر خواب میں جگتے ہیں

تم وصل کی رات کی بات کرتے ہو، تم بھی کمال کرتے ہو
جن کو رُکنا ہوتا ہے
وہ کب کسی کے کہنے سے جا تے ہیں
وہ خود تو رُکتے ہی ہیں
اور وقت کو بھی روک جاتے ہیں

وہ جو اپنی مرضی کے مالک ہیں
وہ جب چاہیں محبت کا اظہار کرتے ہیں
بس خود سے ہی پیار کرتے ہیں،

بات بس اتنی ہے کہ
کچھ بات تو ہے انکی
جو بات کسی میں ملی نہیں
یہ جو اپنی مرضی کے مالک ہیں
اس دل پے ان کی مرضی چلتی نہیں

گر کرلے قید اس وجود کو کوئ بھی
اِن جذبوں پے کسی کی چلتی نہیں
تم بھی ان کا پاس رکھو
ہر جذبے کو دل کے پاس رکھو
کیونکہ ہر بات میں نفع اور نقصان دیکھنا
کہیں کا بھی انصاف نہیں

Rate it:
Views: 30
05 Sep, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets