Add Poetry

صبر

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

اکثر یہ صبر کہتا ہے دھیرے سے کان میں
عجلت سے کب ملے گی مسرت جہان میں

ہر وقت زہر ہی کیوں اگلتے ہو تم یہاں
کچھ تو مٹھاس لاؤ تم اپنی زبان میں

چھوڑا ہمیں جو تم نے یوں بے آسرا یہاں
رکھے خدا تمہیں بھی اب اپنی امان میں

ایسا نہیں کہ اب نہ کبھی مل سکیں یہاں
رکھتے ہوں کیوں ہمیشہ برا ہی گمان میں

ہم نے کیا ہی کیا ہے برا ساتھ آپ کے
الزام کیوں یہ دھرتے ہو دنیا جہان میں

کیسا پڑا ہے قحط محبت کا شہر میں
مرجھا رہے ہیں پھول بھی اب تو دکان میں

آتا نہیں ہے چین مجھے اب کیوں یہاں
کیا ایک ہی وہ شخص تھا سارے جہان میں
 

Rate it:
Views: 655
14 Jan, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets