Add Poetry

صدا

Poet: محمد ہارون مغل By: محمد ہارون مغل, karachi

مجھے انتظار کرتے کرتے دن بیت گیا
شام کا سناٹا چھاگیا اب تو آ جا

چاند بھی نکلا ہے تیرا پُرنور چہرا دیکھنے
پرندے بھی گھونسلوں میں چلے گئے اب تو آجا

اس جھیل پے بیٹھا ہوں جہاں کہا تھا تم نے
دیکھو! جھیل بھی خاموش ہوگئی اب تو آ جا

میں ہر وقت یہاں گزارتا ہوں اپنا
کہیں میرے انتظار کی حد نہ ہوجائے اب تو آ جا

میں بار بار دیکھتا ہوں تیرے آنے کا رستہ
تجھے دیکھنے کے لئے آنکھیں بھی ترس گئیں اب تو آ جا

دیکھو یہاں کی ہر چیز نے بدل لیا اپنا آپ
میں بھی بدل گیا، نہیں بدلی تو میری سوچ اب تو آ جا

اب تو بڑھاپے کا اکیلا پن سہا نہیں جاتا مجھ سے
کہاں ہے تُو۔۔! سن میری صدا اب تو آ جا

Rate it:
Views: 550
20 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets