صدا مسکراتے رہا کرو
Poet: Muhammad Owais By: Muhammad Owais, Lahoreمیری لغزشیں نہ گنا کرو
میری غلطیاں نہ چنا کرو
یہ قدم قدم کی حدود کیا
میرے ساتھ ساتھ چلا کرو
میں کھلے مزاج کا شخص ہوں
میں تکلفات سے ماوارا
یہ جو مہربانی کا لفظ ہے
اسے تم نہ مجھ سے کہا کرو
کہیں تم نہ ہو جاؤ بے سکون
کوئی بدعا نہ تمہیں لگے
یہ جو کھوئے کھوئے سے لوگ ہیں
انہیں دیکھ کر نہ ہنسا کرو
یہ دعا ہے ربِ کریم سے
تیری تازگی کو خزائیں نہ ہو
یہ بہار تجھ سے جلا کرے
صدا مسکراتے رہا کرو
More Love / Romantic Poetry






