صدائے عشق پہنچی فلک تک
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTصدائے عشق پہنچی فلک تک
جان جب آ گئی حلق تک
اسے دیکھنا بھی عبادت ہے
پاؤں سے لے کر پلک تک
زندگی تجھ کو پڑھیں کیسے
اپنا تو علم ہے عشق تک
حسن محبوب کے جلوے ہیں عیاں
رنگ گلشن سے دھنک تک
خوشبوئے عشق ہم پھیلا ئیں گے
محبوب کی سانسوں کی مہک تک
ہم جہاں میں زندہ ہیں امتیاز
اپنے محبوب کی جھلک تک
More Love / Romantic Poetry






