صرف تیری ہی جستجو کرتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

صرف تیری ہی جستجو کرتا ہوں
ہرپل تجھےپانےکی آرزو کرتا ہوں

جب کبھی تجھ سےبات نہیں ہوتی
پھرتیری تصویرسےگفتگو کرتاہوں

تیرے ہجرمیں راتوں کوروروکر
اپنی آنکھوں کولہولہوکرتاہوں

تیری تصویرکوسامنےرکھ کر
اس طرح آنکھوں کاوضوکرتاہوں

تیری اک نگاہ کامحتاج ہوں
میں کبآرزوءرنگ وبوکرتاہوں

Rate it:
Views: 645
26 Feb, 2013