طبیعت تھوڑی سنبھل بھی سکتی ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiطبیعت تھوڑی سنبھل بھی سکتی ہے
ملاقات کی صورت نکل بھی سکتی ہے
خزاں آنے کی خبر نہیں ابھی تک
بہار آتے ہی رت بدل بھی سکتی ہے
تیرے انتظار میں ہیں سرشام سے
یہ شب خوشیوں میں ڈھل بھی سکتی ہے
جلا کر چراغ الفت کے مت گھبرائو
پیار کی شمع جل بھی سکتی ہے
اک تیرا ساتھ مل جائے اگر ہمیں
یہ زندگی اپنی بدل بھی سکتی ہے
More Love / Romantic Poetry






