Add Poetry

طرحی مشاعرہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

اپنی دنیا سے کیوں خفا ہوتی
تیرے در کی اگر گدا ہوتی

غم نہ ملتے جو تیری ہجرت کے
اپنے آنگن کی میں ہوا ہوتی

بیٹھی رہتی تمارے گلشن میں
میں بھی بلبل کی گر صدا ہوتی

مجھکو میری وفا نے کچھ نہ دیا
اچھا ہوتا جو بے وفا ہوتی

تو جو مل جاتا پیار کی صورت
کیوں مقدر سے میں خفا ہوتی

میں بھی تجھ کو ہی مانگتی رب سے
تیرے ہاتھوں کی میں دعا ہوتی

دل تقاضے نہ کر رہا ہوتا
روح تن سے اگر جدا ہوتی

شکلِ خوشبو جو کھِل رہی ہے کلی
شکلِ ہستی میں باوفا ہوتی

تو جو ملتا وفاؤں کی صورت
وشمہ ایسے نہ لا پتہ ہوتی

Rate it:
Views: 288
19 Jun, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets