Add Poetry

طلوعِ صبح کا منظر کبھی تو آئے گا

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

طلوعِ صبح کا منظر کبھی تو آئے گا
وہ شخص روشنی لے کر کبھی تو آئے گا

ہم اس امید پہ محوِ سفر ہیں مدت سے
کہ راستے میں تیرا گھر کبھی تو آئے گا

خمارِ بندگی اوڑھے ہوئے کوئی جذبہ
تمہاری روح کو چھو کر کبھی تو آئے گا

کبھی تو سیکھے گا وہ خود سپردگی کا ہنر
وہ اپنی ذات سے باہر کبھی تو آئے گا

ابھی تو اس سے ہزاروں سوال کرنے ہیں
جو جا چکا ہے پلٹ کر کبھی تو آئے گا

میں موج موج اسے روح میں اتاروں گا
وہ خوشبوں کا سمندر کبھی تو آئے گا

ہمارا نام بھی شامل تیرے جواب میں ہے
سوالِ قصہ محشر کبھی تو آئے گا

حسن بکھرنے کو بے تاب ہے یہ شیشہ دل
کسی کی یاد کا پتھر کبھی تو آئے گا

Rate it:
Views: 1477
16 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets