عاشق ہوں میں تمہارا کر لو مجھے گوارا
بن ٹھن کے جا رہی ہو کس موج میں او رانی
مجھ پہ بھی آج کر دو تھوڑی سی مہربانی
نظر کرم ہی کر دو دیکھو ادھر خدارا
تم خوشبوئے چمن ہو تم رنگ انجمن ہو
تم گوہر نایاب تم ہی بہار بن ہو
تم ہو گلاب و عنبر تم ہو گگن کا تارا
تم حسن میں محبت اک تم ہو میری چاہت
تم میرے دل کا چینا تم آنکھوں کی ہو راحت
میں ہوں اگر سمندر تم ہو میرا کنارا
پوچھو نہ حال میرا تنہائیوں نے گھیرا
غم کا لگا ہے میلا دکھ درد کا ہے ڈیرا
میرا جگر چھلنی چھلنی میرا دل ہے پارا پارا
جب باغ میں تم آئے بادل امڈ کے چھائے
گانے لگی ہوا بھی اور پھول مسکرائے
میں نے بھی آج دیکھا کیا خوب تھا نظارہ