عاشقانہ مزاج رکھتے ہیں
Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh عاشقانہ مزاج رکھتے ہیں
ہم حُسن کی لاج رکھتے ہیں
مرضِ عشق کے سوا، یہ طبیب
ہر مرض کا علاج رکھتے ہیں
اپنے اِس چھوٹے سے دل میں
ہم دردِ سماج رکھتے ہیں
وہی کرتے ہیں ظلم و ستم
جو تخت و تاج رکھتے ہیں
جو سمجھ سے بالا تر ہیں امر
لوگ وہ رسم و رواج رکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






