عام ہو کر بھی کتنا خاص ہوں میں
Poet: dr fakhar abbas By: dr fakhar abbas, Lahoreعام ہو کر بھی کتنا خاص ہوں میں
بات یہ ہے کہ خود شناس ہوں میں
دکھ تو لگتا ہے ایسی صورت میں
تیرے ہوتے ہوے اداس ہوں میں
جان میری نکالنے والے
اپنے بچوں کی ایک آس ہوں میں
خود سے تھوڑی شکائتیں ہیں مجھے
صرف اپنے کو تھوڑا راس ہوں میں
فرق پڑتا ہے خوش خیالی سے
تم یہ سمجھو تمہارے پاس ہوں میں
More Love / Romantic Poetry






