تہرے شہر میں نہیں ہے
پیارے اب گزارہ
تو اک ہمیں رقیب سمجھے
سارا شہر دوست تمہارا
تہرے عشق کے پجاری
کریں گے پوجا اب خدا کی
ہم با ایماں مریں گے
نہ سامنے آنا خدارا
تیرے ہزاروں ہیں دیوانے
تیرے ان گنت ہیں عاشق
تیری نظروں میں آتے ہم
کہاں مقدر تھا ہمارا
عجب عشق کے ہیں انداز
کہ اس عشق میں پڑ کر
انہیں زندگی ہے پیاری
ہمیں موت ہے گوارہ
عشق سمندر میں جو بھی آئے
بے موت مارا جائے
اندھا ہے یہ عشق کا سمندر
لا محدود اور بے کنارہ