Add Poetry

عشق

Poet: اِبنِ اِنشا By: yasir Malik, Karachi

فقیر بن کر تُم اُن کے دَر پر ہزار دُھونی رَما کے بیٹھو
جبِیں کے لکھے کو کیا کرو گے جبِیں کا لِکھا مِٹا کے بیٹھو

اے اُن کی محفل میں آنے والو اے سُود و سودا بتانے والو
جو اُن کی محفل میں آ کے بیٹھو تو ساری دُنیا بُھلا کے بیٹھو

بہت جتاتے ہو چاہ ہم سے مگر کرو گے نِباہ ہم سے
ذرا مِلاؤ نِگاہ ہم سے , ہمارے پہلُو میں آ کے بیٹھو

جُنوں پُرانا ہے عاشقوں کا جو یہ بہانہ ہے عاشقوں کا
تو اِک ٹِھکانہ ہے عاشقوں کا, حضور جنگل میں جا کے بیٹھو

ہمیں دِکھاؤ نہ زرد چہرہ, لیئے یہ وحشت کی گَرد چہرہ
رہے گا تصویر درد چہرہ جو روگ ایسے لگا کے بیٹھو

جنابِ اِنشا یہ عاشقی ہے, جنابِ اِنشا یہ زندگی ہے
جنابِ اِنشا جو ہے یہ ہی ہے نہ اِس سے دامن چُھڑا کے بیٹھو

Rate it:
Views: 408
09 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets