عشق اور احساسیت
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburgوحشت جنوں حد سے بڑھ جائے نہ کہیں
یہ دیوانگی کوئی گل اب کھلائے نہ کہیں
تیری نفرتیں یہ تیری بےگانگی ظالم
احساس کے نازک تار توڑ ڈالے نہ کہیں
دل جلانا حسینوں کا چلن ہی سہی
پر دل لگی روگ تیرا بن جائے نہ کہیں
ہر ستم پر دعا دی ہے تجھ کو مگر
ہر دعا بدعا میں بدل جائے نہ کہیں
احساس کے پرتو پر ایک دیا ٹمٹماتا ہوا
نرم ہوا کے جھونکے سے بجھ جائے نہ کہیں
دل ناتواں پر کہہ دو فرح اسقدر ستم نہ ڈھائیں وہ
شاعر میرا حساس ہے بہت مر ہی جائے نہ کہیں
More Love / Romantic Poetry






