Add Poetry

عشق ناتمام

Poet: عین رحمٰن By: عین رحمٰن, ایبٹ آباد

خود اپنے خوں سے رہِ یار کو سنوار آئے
وہ رہروانِ رہِ عشق ، جب بہار آئے

حضورِ یار ہوئی جب طلب دیوانوں کی
دریدہ دامن و دل لے کے جاں نثار آئے

کسی نے عشق، کسی نے کہا جنون و فسوں
اِدھر اُدھر سے کئی القاب میرے یار آئے

ڈٹے رہے تیرے مسلک پہ تیرے شیدائی
گو ناصحوں کے سندیسے بھی بے شمار آئے

جنون والوں پہ گزرتی ہے جو وہی گزری
سو جُھومتے ناچتے نکلے تھے اشکبار آئے

مگر دیوانوں کا دو چند ہو گیا ہے جنوں
طوافِ کوچہء جاناں ، کو بار بار آئے

قبائیں چاک گلوں کی اسی جنوں کے سبب
فضا میں نشہ ہی نشہ ہو ، جب بہار آئے

نہ، کیا سبب ہے درِ یار چھٹ سکا ،گرچہ
سدا ، مسافرانِ رہِ یار دل فگار آئے

قضا بھی آکے ٹھر سی گئی دیوانوں کی
کہ لے کے چل سکے انہیں، کچھ دیر گر قرار آئے
 

Rate it:
Views: 322
16 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets