Add Poetry

عشق وہ نہیں ہوتا

Poet: UA By: UA, Lahore

عشق وہ نہیں ہوتا جو کسی کی دنیا برباد کر دے
عشق وہ ہوتا ہے جو نئے جہاں آباد کر دے

محبت وہ نہیں ہوتی جو کسی کو آنسو رلائے
محبت وہ ہوتی ہے جو اداس چہرے پہ مسکان سجائے

خوشی وہ نہیں ہوتی جو کسی کو دکھ دے کر حاصل کی جائے
خوشی وہ ہوتی ہے جو دکھی انسانوں کو سکھ پہنچائے

زندگی وہ نہیں ہوتی جسے اپنے لئے ہی جیا جائے
زندگی وہ ہوتی ہے جو اپنے ساتھ اوروں کو بھی جینا سکھائے

قسمت وہ نہیں ہوتی کہ حالات کے دھارے پہ بہا چلا جائے
قسمت وہ ہوتی ہے جو اپنی کوشش سے بدل دی جائے

عشق وہ نہیں ہوتا جو کسی کی دنیا برباد کر دے
عشق وہ ہوتا ہے جو نئے جہاں آباد کر دے

Rate it:
Views: 801
11 Nov, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets