عشق :٢
Poet: UA By: UA, Lahoreابتدائے عشق ہے یا انتہائے عشق ہے
یہ وہ ہی جانے جو مبتلائے عشق ہے
جنون کا سکون کا لطفِ کرم لطفِ ستم
کیا کوئی بتائے گا، کیا بلائے عشق ہے؟
تاثیر عشق کیا ہے کوئی کیسے بتا دے
عاشق کے سوا کون آشنائے عشق ہے
مجذوب پے مخمور ہے بیخود و بیقرار ہے
عاشق کا حالِ زار خود بتائے عشق ہے
عظمٰی نئے اخبار میں مشہوری آئی ہے
ایک دل کا خالی خانہ برائے عشق ہے
More Love / Romantic Poetry






