Add Poetry

عشق کو عشق سمجھ کر میں نے تجھ سے عشق کیا

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, Haroona abad

میرے خیال کا سلسلہ کیوں تیری یاد سے جاملتا ہے
سفر محبت کا کیوں تیرے نام پر جا رکتا ہے

میرے شہر کے لوگ حیرانی سے دیکھتے ہیں مجھے
نہیں جانتی کیوں ان کا دل میری تحریروں سے جلتا ہے

عشق کو عشق سمجھ کر میں نے تجھ سے عشق کیا
ایسا لگا عشق کا روگ میرا دل ہر لمحے تیرا نام لے کر سسکتا ہے

میری جان میری طرح چاہت سے اک دفعہ مجھے چاہ کر تو دیکھو
جانو گے تم بھی پھر اس راہ محبت میں کیسے سکون و چین لٹتا ہے

جب بھی قلم پکر کر کچھ لکھنے کا سوچتی ہوں
ہر لائن ہر صفحے پر میرا قلم تیرے نام سے سماتا ہے

تیرے سوا کسی کو سوچتی ہوں تو لگتا ہے پہاڑ اٹھا لیا سر پر
میری سوچ کے بدن میں تو ہی وصل کی طرح ججچھتا ہے

اب اتنا نا لکھو اس کی چاہت کے سمندر میں ڈوب کر ماریہ
وہ ہنس کر تجھے لاڈو پاگل کملی پیار سے کہہ دیتا ہے

Rate it:
Views: 692
16 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets