عشق روشنی ہے عشق نور کا جال ہے
عشق کی روشنی اندھیرے کا زوال ہے
میں نے کھو کے خود کو پا لیا
میرے شوق کا یہ کمال ہے
میری ذات کی تکمیل ہے
میرا ماضی ہے میرا حال ہے
میری زندگی میں جو رنگ ہے
اسی عشق کا حسن و جمال ہے
یہی عشق تو میرا گھر بھی ہے
یہی میرا اہل و عیال ہے